Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

سردی کا موسم معمول سے زیادہ گرم ہو گا، محکمہ موسمیات کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ’انتہائی سرد موسم آنے کے متعلق  سوشل میڈیا  پر وائرل ہونے والے  دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ رپورٹیں اور افواہیں سائنسی شواہد سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

“سردی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہےگا”

محکمہ موسمیات نے واضح الفاظ مین بتایا کہ آئندہ موسمِ سرما میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

“دسمبر کی بارشیں معمول سے کم ہوں گی”

محکمہ موسمیات نے بتایا، “ملک کے بیشتر حصوں میں دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے کم متوقع ہیں۔”

 مغربی ہواؤں کے گزرنے سے مقامی طور پر ٹھنڈی لہریں آسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ پاکستان میں ریکارڈ توڑ سردی یا غیر معمولی سرد موسم کے کوئی شواہد نہیں۔ 

کمزور لانینا سردی کی شدت کم کرےگا

 محکمہ موسمیات نے کہا, “بحرالکاہل میں کمزور سے درمیانے درجے کا لا نینا موسم سرما کی شدت کم کرے گا.”  لا نیینا کے باعث مغربی سسٹمز کی شدت اور تعداد میں کمی متوقع ہے۔ 

“شمالی علاقوں میں برفباری کم ہوگی”

 محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شمالی  اور مغربی علاقوں میں برفباری معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےعواماور  میڈیا کو “صرف مصدقہ اور سرکاری ذرائع” سے معلومات لینے کا مشورہ  دیا اور کہا،  غلط موسمی خبروں سے عوامی پریشانی اور الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:اہلیہ ایک ’بابا‘ کی خاطر مجھے چھوڑ گئی:یوگراج سنگھ

یہ بھی پڑھیں