Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر 22 اور 23 جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، 73 افراد تاحال لاپتا، ریسکیو اہلکار عمارت میں داخل

یہ بھی پڑھیں