اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلو درہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلو رہنے کا امکان۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 03، پنجاب: مری 05، منگلا 01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 02اور پٹن میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
برفباری (انچ): مالم جبہ اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی10 ،قلات، پاڑاچنار منفی07، گوپس ،مالم جبہ ،استورمنفی06،نتھیا گلی،کالام منفی05،اسکردو میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلو درہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نئی بلند سطح پر پہنچ گئی
