کوئٹہ (نیوز ڈیسک) شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش کے آغاز کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح زیارت، لورالائی، بارکھان، تربت، کیچ اور گوادر سمیت دیگر علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ اور قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیارت میں درجہ حرارت 5 ڈگری اور ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔
دیگر علاقوں میں نوکنڈی میں 20، چمن میں 12، گوادر میں 19 اور جیوانی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سندھ ہائیکورٹ: اینٹی ریپ قانون پر عملدرآمد سے متعلق درخواست، سیکرٹری قانون و انصاف اور ڈی جی نادرا کو نوٹس


