بھارت میں ناخلف بیٹے نے پاوں کا مساج کرنے سے انکارپر بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں 33 سالہ کشال شندے نامی نوجوان نے پاوں کا مساج کرنے سے انکار پر اپنے 62 سالہ والد دتاتریا شندے کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ بزرگ والد جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق گھر میں موجود کشال شندے کے بڑے بھائی نے کرمنل ریکارڈ یافتہ بھائی کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے والد کو بچانے میں کامیاب نہ رہا۔پولیس کے مطابق کشال شندے نے اپنے والد کو سینے اور پیٹ پر مکے اور لاتیں ماریں جس سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں، پولیس نے کشال شندے کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
آئی پی پیز کا بوجھ برداشت نہیں کرینگے ، اسلام آباد میں دھرنا دینگے، ایمل ولی کی دھمکی
