Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ہر مسلمان بھارتی شہری کو حج سفر پر جانے کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے جائیں گے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ ہر مسلمان شہری کو حج پر جانے کے لیے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نائیڈو نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں، جن میں وقف اراضی کی ترقی اور اقلیتوں کے منصوبوں کی تنظیم نو شامل ہے تاکہ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے کڈپّا حج ہاؤس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امام کو 10 ہزار روپے اور مولانا کو 5 ہزار روپے ماہانہ دینے کا وعدہ بھی جلد پورا کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ “شادی خانہ” اور دیگر تعمیراتی منصوبے، جو پچھلی ٹی ڈی پی حکومت کے دوران شروع کیے گئے تھے، انہیں بھی جلد مکمل کیا جائے۔

کڈپّا حج ہاؤس کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ 24 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی اور عمارت کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وقف بورڈ کی زمینوں کا سروے ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی
مزیدپڑھیں :ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ،پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے ملکیت سنگھ کو شکست دے کرکے فائنل میں پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں