Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اتر پردیش،دلہن نے زیورات نہ ملنے پر شادی سے انکار کر دیا، بارات واپس لوٹ گئی

ایٹہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ضلع ایٹہ کے گاؤں گنج دندواڑہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں بارات تو دلہن کے گھر پہنچی، لیکن شادی نہ ہو سکی۔ دلہن نے باراتیوں اور اہلِ خانہ کی درخواستوں کے باوجود شادی سے انکار کر دیا، جس کی وجہ دلہن کا دولہے سے زیورات نہ ملنے پر ناراض ہونا تھا۔شادی سے قبل دولہے نے دلہن کو شادی کا جوڑا بھیجا، لیکن زیورات نہ بھیجنے پر دلہن برہم ہو گئی۔ بارات کے استقبال کے بعد، دلہن نے اس معاملے پر اپنے گھر والوں سے بات کی، اور جب دولہا کو زیورات کے بارے میں بتایا گیا تو گفتگو تلخی میں بدل گئی۔ صورتِ حال بگڑنے پر معاملہ پولیس تک جا پہنچا۔پولیس کی مداخلت اور پنچایت کے بعد دونوں خاندانوں نے معاہدہ کیا کہ یہ شادی نہیں ہوگی اور بارات دلہن کو لیے بغیر واپس چلی گئی۔ اس واقعے نے مقامی لوگوں میں بھی خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔
مزیدپڑھیں:اہم رہنما کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سےنکال دیا گیا، کیوں ؟جانیں

یہ بھی پڑھیں