Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدرجو بائیڈن سے ملاقات شیڈول

واشنگٹن (نیوزڈیسک)وائٹ ہاؤس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کرلیا، نومنتخب اور سبکدوش صدور کی ملاقات بدھ کی صبح 11 بجے اوول آفس میں ہوگی۔امریکا میں روایتی طور پر سبکدوش صدر نئے منتخب صدر سے ملاقات کرتا ہے، 2020 میں انتخابات ہارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس روایت کو توڑ دیا تھا اور نومنتخب صدر جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کی تھی۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کے انتخابات میں کملا ہیرس کو شکست دی اور اب وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔دوسری جانب نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ایگزیکٹو آرڈرز اور اعلانات تیار کرلیے ہیں۔ معاہدے سے علیحدگی کے بعد مغربی زمین کو کان کنی کے لیے کھول دیا جائے گا،

ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں بھی پیرس معاہدے کو غیر موثر قرار دے کر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔یادرہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کی تیاریاں جاری ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی پرکاپ انتیس کا سربراہی اجلاس آذربائیجان میں 11 سے 22 نومبر کو ہوگا۔
سابق سینیٹر زاہد خان کی اے این پی سے راہیں جدا،مسلم لیگ ن میں‌شمولیت کا امکان

یہ بھی پڑھیں