تہران(نیوز ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے مسقط میں اتوار کو ایران اور امریکہ کے چھٹے دور کے بلواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری بنیادی توجہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈپلومیسی اور امن کے دشمنوں نے ایرانی قوم پر ایک ظالمانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے اور امریکہ نے مذاکرات اور سفارت کاری کے تمام دعووں کے باوجود، ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے سمیت صیہونی حکومت کی جارحیت میں اس کی مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ جب تک ایرانی قوم کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت ختم نہیں ہوتی امریکہ کے ساتھ بات چیت میں حصہ لینا جو جارح کا سب سے بڑا حامی اور شریک ہے لا حاصل ہے ۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی
