ممبئی(نیوز ڈیسک)ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا کے امیر ترین آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں سب سے بہتر، یہاں تک کہ دودھ بھی پسند نہیں کرتا۔ مکیش امبانی کی فیملی 152 روپے فی کلو کا دودھ پیتی ہے۔ امبانی خاندان ہالینڈ کی ایک خاص نسل کی ڈچ گائے کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہو شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ ہولسٹین فریزین نسل کی گائے جو سب سے زیادہ دودھ دیتی ہے اس سے حاصل کردہ دودھ استعمال کرتے ہیں، جب کہ یہ دودھ بھارت کے شہر پونے سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس ڈیری میں تین ہزار سے زائد گائیں ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس ڈیری میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت تقریباً ایک سو باون بھارتی روپے فی کلو ہے۔
ہولسٹین فریزین نسل کی گایوں کی پرورش پرتعیش ماحول میں ہوتی ہے۔ انہیں ربڑ سے بنے گدوں پر آرام کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے جب کہ ان کو پینے کے لیے آر او پانی بھی دیا جاتا ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق، نتیجے کے طور پر، ہولسٹین فریزین گائے انتہائی غذائیت سے بھرپور دودھ پیدا کرتی ہیں جو اے ون اور اے ٹو بیٹا کیسین پروٹینز سے بھرپور ہوتی ہے، جو انہیں صحت کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہے۔ اس ڈچ گائے کی نسل کا دودھ میکرو نیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائیوں اور کاربوہائیڈریٹس سے بھی بھرپور ہے،
اس نسل کے ایک صحت مند بچھڑے کا وزن پیدائش کے وقت چالیس سےپچاس کلو گرام یا اس سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ ایک ہولسٹین گائے کا وزن چھ سو اسی سے سات سو ستر کلو گرام تک ہوتا ہے۔ گائے کی یہ نسل یومیہ پچیس سےتیس لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی سالانہ پیداوار آٹھ ہزار سے بارہ ہزار لیٹر ہوتی ہے جب کہ کچھ بہترین دیکھ بھال کے ساتھ پندرہ ہزار لیٹر سے زیادہ دودھ دے سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری


