Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی،سینکڑوں افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی

کابل(اوصاف نیوز) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی یہ تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، زلزلے کے نتیجے میں ضلع نورگل کے کئی گاؤں مٹی تلے دب گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ سیکڑوں مزید لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رات گئے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں:گجرات میں سیلاب متاثرین کو غیر معیاری اور بغیر اجازت کھانا تقسیم کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

یہ بھی پڑھیں