برازیل ( اوصاف نیوز)برازیل کے ساحلی شہر کورورائپے میں ایک چھوٹا طیارہ گنے کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں پائلٹ، 46 سالہ آسٹریلوی بزنس مین اور رجسٹرڈ پائلٹ ٹموتھی جیمز کلارک جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے حادثے کے بعد جب ملبے کا معائنہ کیا تو اس میں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی جو پلاسٹک کی اینٹوں کی شکل میں لپٹی ہوئی تھی اور ان پر امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا لوگو لگا ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ زمبیا میں رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کے ذریعے برازیل میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
مزید پڑھیں:بغیرلائسنس معجون بنانے پرحکیم شہزادعرف لوہاپاڑکی ڈرگ کورٹ میں طلبی
