سیئول(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے ہیں۔
برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔
Protesters threw shoes at a picture of Netanyahu during a demonstration against Israel’s war on Gaza in Seoul, the capital of South Korea. pic.twitter.com/lr0KQHNU0v
— Quds News Network (@QudsNen) September 27, 2025
برطانوی شہر لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار قبول نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے برطانوی اقدامات مشکوک ہیں۔
ادھر برلن میں 60 ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔
وہیں اسرائیل کے شہر تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کتبے اٹھا کر جنگ بندی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
مزیدپڑھیں:چین سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے


