Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آئی آفت، 3000 کروڑ کا کیا نقصان

ہنوئی(نیوز ڈیسک) ویتنام میں طوفان بوالوئی اور اس کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 34 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ 140 افراد زخمی ہوگئے۔ اس قدرتی آفت میں 20 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تقریباً 8.78 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (تقریباً 3,156 کروڑ روپے) کے معاشی نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق طوفان سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ 8,200 سے زیادہ بجلی کے کھمبے گر گئے اور تقریباً 27 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، جب کہ سیلاب اور زمین کھسکنے کی وجہ سے 3,000 سے زیادہ سڑکیں بلاک ہو گئیں۔

مقامی حکام بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی بحالی اور متاثرہ رہائشیوں کی مدد کے لیے نقصانات کی رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے 30 ستمبر کو، ویتنام کے وزیر اعظم فام مِنہ چِنہ نے مقامی حکام اور محکموں کو متاثرین کی مدد کرنے اور فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وزیر اعظم نے مرنے والے افراد کے لواحقین، پارٹی تنظیموں، انتظامیہ اور آفات سے متاثرہ لوگوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم نے عوامی کمیٹیوں کے صدور کو حکم دیا کہ وہ جلد از جلد منقطع علاقوں تک رسائی کے لیے فوج اور گاڑیاں حاصل کریں۔ متاثرہ گھروں کی مرمت کروائیں اور متاثرہ لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کریں۔ انہوں نے 5 اکتوبر سے پہلے تباہ شدہ تعلیمی اور طبی سہولیات کی مرمت کروانے کو کہا ہے۔ ویتنام کے کئی علاقوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ شمالی وسطی ویتنام کے کئی گاؤں زیر آب آ گئے اور ٹریفک و بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔

بوالوئی ایک ہفتے میں ایشیا کے لیے خطرہ بننے والا دوسرا بڑا طوفان تھا۔ پچھلے کئی سالوں میں آئے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک، راگاسا طوفان نے شمالی فلپائن اور تائیوان میں کم از کم 28 افراد کی جان لے لی۔ اس سے پہلے کہ یہ چین پہنچتا اور ویتنام میں پھیلتا، یہاں اس نے بھیانک تباہی مچائی۔
مزیدپڑھیں:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ

یہ بھی پڑھیں