نیو یارک ( اوصاف نیوز)امریکی شہر نیویارک کے میئر کے امیدوار زہران ممدانی مسجد کے باہر تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔
برونکس مسجد کے باہر ایک تقریر میں زہران مامدانی نے کہا کہ مخالفین نے انہیں ‘جہاد کے حامی’ اور ‘دہشت گرد’ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوں۔
میئر کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی صورتحال بدل گئی ہے، ان کی خالہ خود 11 ستمبر کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔
حالیہ سروے میں زہران ممدانی کو 43 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے، نیویارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی ویمن کرکٹرز بھی بھارت میں غیر محفوظ، موٹر سائیکل سوار کا غیر مہذب رویہ
