Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

دبئی ائیر شو: بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے۔

جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔

بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈکے شیئرز میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی کمی آگئی ہے۔

دبئی ائیر شو: بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز  بھی گرگئے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2016 سے سروس میں موجود تھا۔

واضح رہے کہ دبئی ائیر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، اس حادثے کے بعد آخری دن کے ائیر شوز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی

یہ بھی پڑھیں