Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ معطل کردی

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا۔رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشنUSCIS) سکیورٹی اور اسکریننگ کے موجودہ پروٹوکولز کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پروسیسنگ اس وقت بحال کی جائے گی جب حفاظتی اقدامات کے معیار کی مکمل تصدیق ہو جائے گی۔واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے بڑی تعداد میں افغان شہری امریکا میں پناہ اور مستقل سکونت کے خواہشمند ہیں، تاہم موجودہ فیصلے سے ان کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

یہ بھی پڑھیں