نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنے دیکھا گیا۔
یہ غیر معمولی قدم اس وقت سامنے آیا جب مبینہ طور پر پولیس نے اسے کار چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 1,100 روپے کا چالان کردیا۔
بھارتی شہری گلشن کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو میں گاڑی چلا رہا تھا اور باقاعدہ سیٹ بیلٹ بھی لگائی ہوئی تھی، لیکن پھر بھی پولیس نے انہیں ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا۔
आगरा में एक युवक हेलमेट पहनकर चला रहा है कार,पुलिस ने कार पर काट दिया था विद आउट हेलमेट का चलान,व्यक्ति इतना डर गया है कि अब वो आगरा की सड़कों पर कार में हेलमेट पहनकर ड्राइव करता है।ताकि फिर से उसका चालान ना काटा जाए । pic.twitter.com/SJDpfA8gz6
— Naseem Ahmad (@NaseemNdtv) December 8, 2025
گلشن کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں، اس لیے انہوں نے چالان کے بعد احتیاطاً کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا ہے تاکہ دوبارہ چالان سے بچا جا سکے۔
واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے حیرت اور طنز کا اظہار کیا، اور ٹریفک قوانین کے نفاذ میں غلطیوں پر سوالات اٹھائے۔
مقامی حکام نے معاملے کی تصدیق یا وضاحت پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے گیس کے گھریلو صارفین کو اچھی خبر سنا دی


