Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سری لنکا میں ہر بدھ کو عام تعطیل، ایندھن کی بچت کیلئے نئے اقدامات

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب ہر بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد ایندھن کی بچت اور معیشت پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ، سری لنکا میں گاڑی چلانے والوں کے لیے قومی ایندھن پاس کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر شخص صرف مقررہ مقدار میں ایندھن خرید سکے گا۔

عالمی سطح پر بھی کئی ممالک ایندھن کی بچت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ میانمار میں نجی گاڑیوں کو لائسنس پلیٹ کے نمبروں کے مطابق متبادل دنوں میں چلنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ بنگلا دیش میں ملک گیر منصوبہ بند بلیک آؤٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ فلپائن میں کچھ سرکاری دفاتر کے عملے کے لیے ہفتے میں ایک دن ورک فرام ہوم لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی روزمرہ زندگی میں ایندھن کی قلت کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

یہ بھی پڑھیں