روس، چین، شمالی کوریا اتحاد اور بھارتی منافقت
امریکہ اور نیٹو کی طرف سے یوکرین کو جدید ترین ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی اب ایک معمول بن چکی ہے۔ ہر ہفتے، ہر ماہ، کسی نہ کسی مغربی ملک سے یوکرین کے لیے اربوں ڈالر کی نئی امداد کا اعلان ہوتا ہے۔ کبھی ہائی مارز راکٹ سسٹمز، کبھی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس، کبھی جدید ٹینک، تو کبھی ایف-16 طیارے۔ یہ امداد