Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بلوچستان، پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قومی اخبار میں شائع خبر کے مطابق اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ منگل کو صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں یہ طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات کے سفر پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

محمد حیات کاکڑ نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت عوامی ٹرانسپورٹ چلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کریں، سیکیورٹی گارڈ تعینات کریں، اور حکومت کی اسمگلنگ مخالف پالیسیوں پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:پنجاب: مختلف اضلاع میں چلیں گی وائی فائی سے لیس الیکڑک بسیں ، کرایہ صرف 20 روپے

یہ بھی پڑھیں