Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کر گئے

کراچی ( اوصاف نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آصف سنجرانی طویل عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کراچی کے آغاز خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے چاغی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ، انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور صادق سنجرانی و اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی کے انتقال پر افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق علی سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی ، یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔
مزید پڑھیں:بھارتی خارجیوں کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ناکام،5شرپسند ہلاک، 6جوان شہید

یہ بھی پڑھیں