Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پاک افغان بارڈر پر پارکنگ ایریا میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق، ایک زخمی

بلوچستان (ا وصاف نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پردھماکہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ صوبہ بلوچستان کے چمن بارڈر کے پارکنگ ایریا میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا پولیس سٹینڈ کے قریب دکان میں ہوا ، دھماکہ خیز مواد دکان میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں‌:برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی

یہ بھی پڑھیں