Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 7 دہشت گردوں ہلاک

کوئٹہ( اوصاف نیوز) خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن کیا۔

زہری سے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع تھی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مقامی لوگوں کو بھی ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

آپریشن میں بڑی تعداد میں زمینی افواج اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندستان کے 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ریڈی میڈ آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹر، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، دستی بم، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بدوکشت کے مرکزی پل پر فتنہ الہندستان کی طرف سے نصب کئے گئے ایک بڑے آئی ای ڈی کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے زہری اور بلوچستان میں بھارت کی جانب سے تخریبی سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الہندستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں‌:خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے استعفا دے دیا

یہ بھی پڑھیں