اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تردید کی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔
مزیدپڑھیں :تحریک انصاف کا الیکشن کمشنر اور چاروں اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


