اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے چاہئیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے۔
سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے۔
آج بروزہفتہ19 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟





