Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری اسکول بند کرنے پر غور، انسپکشن ٹیم تشکیل

لاہور(اوصاف نیوز) کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری اسکول بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے انسپکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کرائے کی عمارت میں موجود اسکولوں کا جائزہ لے گی، ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کردئیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز بلڈنگ کا کرایہ نان سیلری بجٹ سے ادا کیا جا رہا ہے، انسپکشن کمیٹی سرکاری اسکول میں اساتذہ و طلبا کی تعداد کا جائزہ لے گی، تعداد کا جائزہ لینے کے ساتھ معیار تعلیم اور بچوں کا رزلٹ چیک کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناقص معیار اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر متعلقہ اسکولز کو بند کردیا جائے گا، متعلقہ اسکولوں میں موجود اساتذہ و طلبا کو قریبی اسکولوں میں بھیج دیا جائے گا۔

لاس اینجلس پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

یہ بھی پڑھیں