چکوال(نیوز ڈیسک)چکوال میں موٹروے پربلکسر انٹرچینج کےقریب مسافربس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس موٹر وے سے کچے میں اتر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر 5 افراد جاں بحق اور 20 سے شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہیں۔
جے یو آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر سید ولی خان قتل




