Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

عید پر مری میں سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ

مری(نیوز ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید پر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھا جا سکے، سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے مختلف مقامات پر سہولت مراکزبھی قائم کئے گئے ہیں۔

متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے 200 سے زائد وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جو شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کرینگے۔

مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ سیاح خاندانوں کو بہتر اور پرسکون ماحول میسر آسکے۔

مزید پڑھیں۔تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں