کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد پہنچے جہاں پر ان کے ساتھ منتخب نمائندے اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاقائی عہدیدار بھی تھے، اس موقع پر گورنر سندھ کا استقبال آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔
گورنر سندھ نے لیاقت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو کہتا ہوں لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے،کل کے الیکٹرک کے ایم ڈی کے کو بلاکر کہوں گا لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اگلے 2 سے3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائےگا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا، جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا۔
کینیا میں صدر کے چرچ کو دیے گئے عطیے پر ہنگامے پھوٹ پڑے

