Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

جرمنی، سعودی ڈاکٹر نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،بچے سمیت دو افراد ہلاک، 68 دیگر افراد زخمی

جرمن (نیوزڈیسک )مشرقی جرمن قصبے میگڈےبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک کار لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ایک چھوٹے بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔شہری حکومت کے مطابق کم از کم 68 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملے میں ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو سیدھی کرسمس مارکیٹ میں ہجوم میں گھس گئی۔ علاقے کی وزیر داخلہ تمارا تیشانگ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حملہ آور پچاس سالہ سعودی ڈاکٹر ہے جو 2006 میں جرمنی آیا تھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گہرے رنگ کی کار تیز رفتاری سے ہجوم پر چڑھ دوڑی۔

کئی ذرائع ابلاغ نے اپنی کوریج میں ویڈیوز دکھائیں، لیکن فوٹیج کی صداقت کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔علاقے کی حکومت کے ترجمان میتھیاس شوپے اور شہر کے ترجمان مائیکل ریف نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ گاڑی جان بوجھ کر مارکیٹ پر چڑھائی گئی۔انہوں نے بتایا میری معلومات یہ ہیں کہ ایک کار کرسمس مارکیٹ میں گھس گئی، لیکن میں ابھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس سمت سے اور کتنی دور سے۔
عمران خان حکومت اور نظام گرانے کی کوشش سے ہٹ جائیں تو ریلیف مل سکتا ہے ، اہم حلقوں کا پیغام

یہ بھی پڑھیں