تقدیر کے قافلے: پاکستان، ایمان اور تاریخ
تاریخ انسانوں کی محض داستان نہیں،یہ اقوام کی روح اورملتوں کی تقدیرہے۔جب کبھی ہم پاک امریکاتعلقات پرنظرڈالتے ہیں تو یوں محسوس ہوتاہے جیسے صدیوں پرانی کوئی رودادہے جونئے کرداروں کے ساتھ بارباردہرائی جارہی ہے۔ یہ وہی سرزمینِ پاکستان ہے جو اللہ کے نام پر وجود میں آئی،جہاں کے باشندے’’لاالہ الااللہ‘‘ کے قافلے کے سپاہی ہیں۔مگرافسوس!عالمی سیاست کی شطرنج پریہ قافلہ