بریگزٹ کے بعد برطانوی معیشت اور جنوبی ایشیا
بریگزٹ کو اب نو سال کے قریب ہو چکے ہیں، مگر اس کے اثرات آج بھی برطانوی معیشت میں واضح طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت، جسے کبھی استحکام، قانونی بالادستی، مضبوط اداروں اور عالمی سرمایہ کاروں کےلیے محفوظ ترین جگہ سمجھاجاتاتھا، آج سست روی، غیر یقینی اور پالیسی انتشار کا سامنا کر رہی