فروٹ فروشی پر بہیمانہ قتل
یہ واقعہ ہماری انتہائی عدم برداشت، متشددانہ رویوں اور ’’جہالت‘‘ کا مظہر ہے۔ محض چند درجن کیلوں کی خریداری اور پھر ریزگاری کی بحث پر دو بھائیوں کو قتل کر دینے کے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا اور یہ دو بھائی سرگودھا کے بتائے جارہے ہیں۔ ایک بھائی کی