12:31 pm
حماس کے ترجمان ابوعبیدہ

حماس کے ترجمان ابوعبیدہ

12:31 pm

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شروع حالیہ جنگ میں امت مسلمہ کی بےچین اور مضطرب روحوں کو خوشی کی غذا دینے والے حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی پریس بریفنگزعالمی میڈیا[بلکہ عالم اسلام کی توجہات کا مرکزبن گئی ہیں،غزہ میں لمحہ بہ لمحہ بدلتے "ایمان افروز"اور "دل سوز"مناظرکو دنیا کے سامنےلانے کیلئےحماس کےملٹری ونگ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ اپنی پریس کانفرنس آڈیو اورویڈیو پیغامات نشر کرتےرہتے ہیں ،ان کاخوف اسرائیل پراسقدر چھایاہوا ہےکہ جنین کیمپ کی جس مسجدسےان کابیان نشرکیاگیا۔اس کے مینار کونشانہ بنایا،اس وقت وہ اسرائیل کیلئےایک ڈراؤنے خواب سے کم نہیں،حماس کےکئی کمانڈروں کی طرح ابوعبیدہ بھی ایک گمنام
کمانڈرہیں۔۔۔ جواسرائیل کےنمبر1دشمنوں کی لسٹ میں شامل ہیں، ابوعبیدہ 25جون 2006 کوپہلی بارحماس ترجمان کےطورپر میڈیاکے سامنےآئےتھے، گزشتہ اٹھارہ سال سے وہ اسی منصب پرفائزہیں ،حیرت کی بات یہ ہےکہ ان کی آواز،لب و لہجہ،جسمانی ساخت بلکہ ان کےاسٹائل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جولائی 2014 میں اسرائیلی اخبارنے دعوی کیا تھاکہ ابوعبیدہ نے غزہ یونیورسٹی سے ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ہے۔۔۔ اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اسرائیلی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ ابوعبیدہ کاتعلق فلسطین کے دیہاتی علاقےنیلیا گاؤں سےہے، جس پر اسرائیل نے 1948 میں قبضہ کرکے تباہ کیاتھا۔ مسلمان اس بات کی شہادت دیں گےکہ ابوعبیدہ سچے،کھرے اورنڈر مجاہد ہیں ،انہوں نے موجودہ صورت حال کی اصلاح، حقائق کوسمجھنے،فلسطین کے مسائل سے نبٹنے اورخاص طورپر مسلمانوں کی شکایات کو دورکرنے، جہادی شعورکو پیداکرنے کیلئے جو پریس کانفرنسیں کئیں یا کر رہے ہیں، یہ ان کے مزاج کی خصوصیت اور خداداد صلاحیت کی دلیل ہے۔۔۔ تجزیہ کی صلاحیت،واقعات کےعملی پہلودیکھنےکی اہلیت، حقیقت پسندی، مسلمانوں کےمسائل کوسمجھنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔وہ اپنی پریس کانفرنسزمیں کفرکواتنی ہی ڈوزدیتے ہیں، جتنی اس وقت کی ضرورت ہوتی ہے،الفاظ کے ذخیرے کوخرچ کرنےاور مسلمانوں کےجذبات سےکھیلنے کے قائل نہیں ہیں، جس طرح مسلم ممالک کا اہل اقتدار طبقہ اسکا عادی ہے۔۔۔عرب رہنماؤں کی تقریروں کے برعکس جب ابوعبیدہ محتاط اندازمیں اپنامختصرپیغام پیش کرتے ہیں۔۔۔ تولاکھوں عرب، دل کے کانوں سےسنتے ہیں اور جوچیزان کےپیغامات کومؤثربناتی ہے وہ یہ کہ ابوعبیدہ نہ تو جھوٹ بولتے نہ گمراہ کرتے ہیں، ابو عبیدہ گھوڑے کی بجائےدشمن کےحواس پرسواری کرنےکا ہنر جانتے ہیں۔۔۔ اوریہی وہ ہنر ہےجو انہیں منفرد بنارہاہے،ابوعبیدہ میں اسلامی حمیت کوٹ کوٹ کہ بھری ہوئی ہے۔۔۔ ،یہی حمیت و غیرت ان کواسلام اور مسلمانوں کی سربلندی اوران کے قیمتی اثاثے کوبچانےکی تحریکوں میں لےگئی، اوروہ القسام کے ایک جانبازسپاہی اورترجمان بن گئے، ان کی جرات صرف فلسطین ہی میں نہیں، بلکہ کفرکے ایوانوں میں معروف ومسلم ہے،جن لوگوں نےابوعبیدہ کو ٹی وی سکرینوں پرسنااوردیکھا۔۔۔ وہ ان کی جرات،حق گوئی وبےباکی کی گواہی دیتےہیں، یہی وجہ ہےکہ ابوعبیدہ کےالفاظ اردن سے مغربی کنارے تک اور تل ابیب سے لد تک ، کے لاؤڈسپیکروں پرگونجتےسنائی دےرہے ہیں، لاکھوں انسانوں کےٹھاٹھیں مارتےہوئے سمندر میں۔۔۔۔ ان کی تقاریرلگاکران کےلہوکو گرمایا جا رہاہے،عرب دنیاکے بچےانہیں کاپی کرکےفخر محسوس کرتے ہیں۔۔۔عرب مائیں اپنے نونہالوں کوابوعبیدہ کی تصویردکھاکران کےدلوں میں ان کی محبت پیداکررہی ہیں، اوراپنی گودوں میں ابھی سے اپنے بچوں کویہ سکھارہی ہیں کہ۔۔۔ امت مسلمہ کےسب سلطنتوں کےحاکموں سے ایک بےسلطنت حاکم بہترہے، جوامت مسلمہ کےدلوں پرحقیقی حاکمیت کررہا ہے۔۔۔ اور ابوعبیدہ کے نام کےترانےجاری کئے جا رہے ہیں،آرٹی اے اردو نامی ایکس ہینڈل سےایک بچےکو ابوعبیدہ کےحلیےمیں دکھایاگیا۔۔۔کہ ترک بچوں کانیا سپر ہیروہے، ان کی جرات اوربہادری کاموازنہ لوگ صلاح الدین ایوبی سےکرتے ہیں،ترک قوم بھی ابوعبیدہ کے اسیرمحبت بنے ہوئے ہیں ،گزشتہ ہفتےجب امریکی وزیرخارجہ بلینکن ترک حکام سے ملاقات کیلئےانقرہ پہنچے۔۔۔توترکوں نےایک بڑے پل پرابوعبیدہ کی دیوہیکل تصویرلہرادی جہاں سے بلینکن نے گزرنا تھا۔۔۔۔ صہیونی ان کی بڑھتی مقبولیت سےاس قدرخوف زدہ ہیں جس جگہ سےان کے اعلانات نشرکئےجاتےہیں فورا نشانہ بنادیا جاتا ہے،وہ ایک نقاب پوش جس نے سب ظالموں اور منافقوں کےچہرےبے نقاب کردئیے۔۔۔ اسے ابو عبیدہ کہتے ہیں،اس وقت غزہ کے مسلمانوں کےساتھ دانستہ یا نادانستہ جو ناانصافیاں اور زیادتیاں ہورہی ہیں اورمسلم امہ کے اہل اقتداراور سیاسی راہنماجس کوتاہ نظری ، وسطحیت کا شکارہیں۔۔۔ اس کانقصان صرف فلسطین کو ہی نہیں، بلکہ پوری ملت اسلامیہ کو پہنچ رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل