مسلم دنیا کی نئی صف بندی پاکستان میں وزرائے خارجہ اجلاس
دنیا ایک بار پھر ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ طاقت کے پرانے توازن بکھر رہے ہیں، نئے اتحاد جنم لے رہے ہیں اور عالمی سیاست ایک ایسے عہد میں داخل ہو چکی ہے جہاں اصولوں کی جگہ مفادات نے لے لی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی جلتی ہوئی ریت، یوکرین کی برف میں جمی ہوئی جنگ، اور ایشیاء میں ابھرتی