خلع کے مقدمات اور ٹوٹتا خاندانی نظام
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خلع اور نان نفقہ کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ صرف ایک عدالتی یا خاندانی مسئلہ نہیں بلکہ ایک گہرا سماجی بحران بنتا جا رہا ہے۔ خاندان، جو کسی بھی معاشرے کی بنیادی اکائی سمجھا جاتا ہے، جب عدم استحکام کا شکار ہونے لگے تو اس کے اثرات صرف میاں بیوی تک محدود نہیں رہتے،