پردہ و بیانیہ
مشرقِ وسطیٰ کی سیاست محض واقعات کی قطارنہیں بلکہ معانی کاایک سمندرہے ایساسمندرجس کی سطح پرلہریں دکھائی دیتی ہیں مگراس کی گہرائیوں میں تہذیب،طاقت،خوف اورمفاد کے ایسے بہاجاری ہوتے ہیں جن تک رسائی ہرنگاہ کونصیب نہیں ہوتی۔خطہ کی سیاست ہمیشہ سے رازونیاز، مصلحت ومکراورظاہرو با طن کی ایک پیچیدہ داستان رہی ہے۔یہاں لفظ محض لفظ نہیں رہتابلکہ اشارہ بن جاتا