25 سال بعد بسنت کی واپسی
بسنت ایک قدیم موسمی تہوار ہےجو موسم بہار میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔بنیادی طورپریہ تہوار ہندوئوں سے منسوب ہے۔ تاریخ میں اس کا تعلق مشہور سرسوتی دیوی سے بتایاجاتا ہےجو ہندومت میں موسیقی اور آرٹ کی دیوی سمجھی جاتی ہے۔بسنت برصغیر پاک و ہند میں برسوں سے منائی جا رہی ہے۔اسے دیگر مذاہب کے لوگ