کتاب سنگت اور سنگیت اور مرتی ہوئی کلاسیکی موسیقی
(گزشتہ سے پیوستہ) مصنفہ کی اپنے استاد اے حمید سے عقیدت و احترام کمال حد کو پہنچا ہوا ہے جن کا انہوں نے کتاب میں جابجا ذکر کیا ہے۔ اے حمید (مرحوم) موسیقی کا ایک درخشندہ ستارہ تھے جن کی ترتیب دی ہوئی خوبصورت اور لافانی دھنیں آنے والے زمانوں تک شائقین موسیقی کے کانوں میں رس گھولتی رہیں گی۔