اسلامی تحقیق و مطالعہ کے حوالہ سے جدید تحدّیات
تحقیق و مطالعہ کے دائرے اور سطحیں تو بہت مختلف اور متنوع ہیں جو سینکڑوں شعبوں میں پھیلی ہوئی ہیں لیکن چونکہ ہم شعبہ اسلامیات میں بیٹھے ہیں اور آپ سب حضرات کے موضوعات بھی اسی شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے میں ’’اسلامیات‘‘ اور ’’تحدّیات‘‘ کے دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ گزارشات پیش کرنا چاہوں گا،