صدر زرداری کی حسرت تکمیل کے اشارے …!
سیاست کے موسم کبھی یکساں نہیں رہتے۔ کبھی لفظ نرم پڑ جاتے ہیں، کبھی لہجے میں خنکی آ جاتی ہے اور کبھی ایک جملہ پورے منظرنامے کو بے نقاب کر دیتا ہے۔ حالیہ دنوں میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بیانات میں جو تبدیلی محسوس ہو رہی ہے، وہ محض لسانی نہیں، سیاسی بھی ہے۔ خصوصاً یہ جملہ کہ