کشمیر کی خاموش فریاد
دنیا کی تاریخ کے صفحات پر اگر کبھی ظلم کی داستانوں کو قلمبند کیا جائے تو 27 اکتوبر 1947ء کا سیاہ دن ان میں سب سے گہرا، سب سے خون آلود اور سب سے دل دہلا دینے والا باب ثابت ہوگا۔ یہ وہ دن ہے جب جنت نظیر وادی کشمیر کی گود میں آزادی کے خوابوں کو بارود کی بارش