بھوک کی زمین پر عیاشیوں کے محل
پاکستان کی تاریخ میں اگر کوئی مستقل المیہ ہے تو وہ یہ کہ اشرافیہ نے ریاست کو اپنی چراگاہ بنا رکھا ہے۔ جس طرف نظر ڈالیں وزراء، مشیر، جج، جرنیل، اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، وزیر اعلیٰ، گورنر اور اعلیٰ بیوروکریسی کی مراعات کا ایسا انبار کہ عام شہری کو دیکھ کر شرم بھی نہ آئے۔کہا جاتا ہے کہ یہ ملک غریب