نبی اکرم ﷺ سے دنیائے کفر کے تین مطالبات
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ کے بزرگوں بالخصوص حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کا شکرگزار ہوں کہ وہ مجھے میرے پرانے گھر میں کبھی کبھی یاد کر لیتے ہیں، حاضری ہو جاتی ہے، نسبت و تعلق میں تازگی آجاتی ہے اور بزرگوں اور احباب سے ملاقات ہو جاتی ہے، اللہ پاک سب کو جزائے خیر سے نوازیں،