نئے عالمی نظام کی پہلی گونج
عین قرینِ قیاس ہے کہ امریکا،اسرائیل اورایران کے مابین برپاحالیہ کشمکش کواس نوخیزعالمی نظام کی اولین بڑی تمہیدی جنگوں میں شمارکیاجائے جوابھی اپنی ہیئت وماہیت متعین کرتے ہوئے اپنی فکری اورعملی تشکیل کے مراحل سے گزررہاہے۔ تاریخ کاچلن یہ رہاہے کہ جب بھی عالمی طاقت کا توازن بدلتاہے تواس کی تمہیدمیدانِ جنگ میں لکھی جاتی ہے، اوراس کامقدمہ سفارت کے