امریکی بالادستی اور مسلم دنیا کا زوال
(گزشتہ سے پیوستہ) اس پوری داستان میں مسلم حکمرانوں کا کردار سب سے زیادہ افسوسناک ہے۔ خلیجی ریاستوں کے حکمران اپنی عوام پر جبر کے ذریعے حکومت کرتے ہیں، اختلاف رائے رکھنے والوں کو جیلوں اور قتل گاہوں تک پہنچاتے ہیں اور ان تمام اقدامات کی سند واشنگٹن سے حاصل کرتے ہیں۔ سستے تیل، اسلحہ کے معاہدوں اور سیکورٹی ضمانتوں