07:30 pm
ہنزہ منشيات اور تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ کے نوجوانوں کا حیدرآباد یوتھ کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ میں آگاہی ریلی

ہنزہ منشيات اور تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ کے نوجوانوں کا حیدرآباد یوتھ کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ میں آگاہی ریلی

07:30 pm

ہنزہ رحیم اللہ بیگ۔
ہنزہ منشيات اور تمباکو نوشی کے خلاف ہنزہ کے نوجوانوں کا حیدرآباد یوتھ کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد۔ سیاسی ،سماجی شخصیت،سول سوسائٹی کے ادارے اور طلبہ کی شرکت۔ منشیات کے روک تھام کےلیے نعرے بلند، شرکا نےمنشیات اورتمباکو نوشی کے نقصانات پر مبنی پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کاآغاز دعا ہوٹل سے ہوا اور بازار سے ہوتا ہوا ہنزہ پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا۔منشیات کا استعمال اور دستیابی  کے خلاف قراداد پیش۔
تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے نوجوان منشیات اورتمباکو نوشی کے خلاف میدان میں اتر آئے، منشیات کے خلاف آگاہی دینے کےلیے ہنزہ علی آباد میں ےہنزہ پریس کلب تک ریلی کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے نمائندوں ں کے علاوہ سماجی اورفلاحی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔انسداد تمباکو ایکٹ  کے بارے تفصیلی بریفنگ۔
ریلی کے بعد پریس کلب ہنزہ کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ ظہور کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے نوجوانوں کا یہ اقدم خراج تحسین کے لائق ہے۔ انہوں نےاس موقع پر زور دیکر کہاکہ ہنزہ میں کی فراہمی کو روکنے کےلیے حکومتی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور منشیات کی  سپلائی کو روکنی ہوگی
اس موقع پرو عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی سطح پر منشیات کی کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کاروائی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ منشیات سے منسلک لوگوں کی اسلام آباد اور دیگر پوش علاقوں کروڑوں بلکہ اربوں کے جائیدادیں ہیں۔
ریلی سے راحمت کریم سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسبملی خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ  ہنزہ کے ہر نوجوان کو اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے لیے خود سے خود احتسابی کاعمل شروع کرنا ہوگا۔اس عمل کےلیے آج میں اپنے آپ سے ہی اس عمل کاآغاز کروں گا۔
ریلی سے شرکا جن میں سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی، ظہور الہی سینیر رہنما پاکستان ورکرز پارٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔
بعدازاں سیڈو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے کوڈینیٹر اسلم شاہ نے سیاسی وسماجی قیادت، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جوکہ تمام منشیات کی جڑ اور بنیاد ہے کے خلاف سیڈو گلگت بلتستان کی کوششوں  سے قانونی سازی کا عمل مکمل ہوا ہے اب سول حکومت ، سوسائٹی اور سیاسی قیادت کا کام ہے اس ان قوانین پرو عمل درآمد کروائی جائے۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

شہبازشریف کے خاندان پرایک اور بڑی مشکل  آن پڑی

شہبازشریف کے خاندان پرایک اور بڑی مشکل آن پڑی

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے