02:21 pm
کراچی میں گٹکا لے کر جانے والی ایمبولینس کو مریض سمیت پکڑ لیا گیا

کراچی میں گٹکا لے کر جانے والی ایمبولینس کو مریض سمیت پکڑ لیا گیا

02:21 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی ایمبولینس اور نقلی مریض ، گٹکا سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گٹکے سپلائی کیلئے ملزمان نے ایمبولینس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے تھے ۔ پولیس نے کشتی چوک میں ایمبولینس کو شک کی بنا پر چیک کیا جو بالکل صحیح نکلا ۔ ایمبولینس کو روک کر جب چیکنگ کی تو مریض اسٹریچر پر لیٹا ہوا تھا کہ جبکہ اسٹریچر کے نیچے لاکھوں روپے کی مالیت کا گٹکا نکال آیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ مافیاز۔
سامان کو دیگر مختلف طریقوں سے بھی لاتے ہیں، کبھی سبزی کی گاڑی تو کبھی فروٹ کی پیٹیوں کا سہارا بھی ان کے طریقہ کار میں شامل ہے ۔ ملزمان نے نیا طریقہ ایمبولینس کا استعمال کیا ہوا لیکن وہ پولیس کی ہاتھوں زیادہ دیر بچ نہیں سکےبالآخر گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔ کراچی پولیس نے 24گھنٹوں کی کاروائیوں کے دوران اسمگلنگ میں ملوث دو ایمبولینس پکڑیں ملزمان سمیت جعلی ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے